آخری افغان فوجی کی افغانستان سے انخلا کی تصویر وائرل

امریکا نے افغانستان سے انخلا، ڈیڈ لائن سے پہلے ہی مکمل کیا اور  ملک میں موجود امریکی فوجی پیر کی رات کو کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہو گیا جس کی تصویر  بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ٹوئٹر  پر  ایک تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ میجر جنرل کرس ڈوناہیو افغانستان سے روانہ ہونے والے آخری امریکی فوجی ہیں اور  وہ سی 17 طیارے میں سوار ہونے کے لیے تیار  ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی محکمہ دفاع نے مزید کہا کہ کابل میں امریکا کا مِشن اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ کابل ائیرپورٹ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا جس کے بعد طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور جشن منایا گیا۔ اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما انس حقانی نے کہا کہ ہم نے تاریخ رقم کی ہے۔

Exit mobile version