اب جیالوں کی حکومت بننے والی ہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،بلاول بھٹو
ہم عوام کے حقوق بچانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے باہر نکلے ہیں، ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں، عوام کا روزگار بچانے نکلیں ہیں، ہم عوام کا پانی بچانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے نکلے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف سکھر سے ہو تو جیل میں ہو اور اگر لاہور سے ہو تو باہر مزے کرے، اب جیالوں کی حکومت بننے والی ہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری دورۂ سندھ کے سلسلے میں آج سکھر پہنچے تو کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے لگاکر استقبال کیا، اس موقع پر پی پی چیئرمین نے ہاتھ ہلاکر کارکنان کے نعروں کاجواب دیا۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے حقوق بچانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے باہر نکلے ہیں، ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں، عوام کا روزگار بچانے نکلیں ہیں، ہم عوام کا پانی بچانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ پٹواریوں میں ہیں نہ مولانا میں ،یہی وجہ ہے کہ قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہو تو وہ جیل میں ہو اور اگر قائد حزب اختلاف لاہور کا ہو تو وہ آزاد پھر رہا ہے۔
بلاول نے کہا کہ یہ لوگ جیالوں کو تکلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، میرا حکومت کو پیغام ہے کہ آپ کی پہلی اور آخری حکومت ہے، اتنا ظلم کرو جتنا تم خود برداشت کرسکتے ہو۔
پی پی چیئرمین نے کہاکہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، نیازی صاحب بتاؤ تم کتنے دن جیل میں گزار سکتے ہو۔