لاہور میں میٹرو بس ڈرائیورز کی ہڑتال،مسافر خوار

 بس ڈرائیوروں کا مطالبہ ہےکہ ان کے واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پورے کیے جائیں۔

لاہور میں میٹروبس سروس کے ڈرائیوروں نے ایک بار پھر بسیں چلانے سے انکارکردیا۔

چند دن کے وقفے کے بعد میٹروبس لاہور کے ڈرائیوروں نےایک بار پھر ہڑتال کردی، بسیں گجو متہ اسٹیشن پر روک دیں اور مسافروں کوبھی اتار دیا ،جس سے مسافر خوار ہوکر رہ گئے اور میٹرو بس کے تمام اسٹیشن ویران ہوگئے۔

 بس ڈرائیوروں کا مطالبہ ہےکہ ان کے واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پورے کیے جائیں۔

دوسری جانب انچارج میٹرو بس سروس عزیر شاہ کا کہنا ہےکہ ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم کر لیےگئے ہیں ، آئندہ ماہ نئی میٹرو بسیں چلانےکا فیصلہ کرلیا ہے ، نئے کنٹریکٹر نے نئے ڈرائیوروں کی بھرتیاں بھی شروع کردی ہیں۔

Exit mobile version