افغان شہری نوادرات اور ڈالرز ملک سے باہر لیجانے سے گریز کریں، طالبان

خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ سامان ضبط کرلیا جائےگا اور  ایسے افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ذبیح اللہ مجاہد

طالبان نے ڈالر اور نوادرات افغانستان سے باہر بھیجنے پر پابندی عائد کردی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہےکہ افغان شہری ڈالر اور نوادرات کو افغانستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے منتقل کرنے سے گریز کریں۔

 ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا ہےکہ خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ سامان ضبط کرلیا جائےگا اور  ایسے افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

خیال رہےکہ طالبان نے وادی پنجشیرکے علاوہ پورے افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے اور طالبان کی جانب سے مختلف اہم انتظامی عہدوں پر تقرریاں بھی کردی گئی ہیں۔

Exit mobile version