امریکا میں جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست ٹینیسی میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ کئی مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔