کھیل
دوسرا ٹیسٹ، بابر اعظم اور فواد عالم کی عمدہ بیٹنگ،پاکستان کے 4وکٹوں پر 212 رنز
اوپنر عابد علی اور عمران بٹ ایک،ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی صفر پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 2 رنز پر ہی گر گئیں
کنگسٹن جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹاس جیت کر پاکستان کو دی گئی بیٹنگ کی دعوت بیٹسمینوں کو راس نہ آئی، اوپنر عابد علی اور عمران بٹ ایک،ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی صفر پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 2 رنز پر ہی گر گئیں۔
اس مشکل صورتحال میں کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے ٹیم کا اسکور 160 تک پہنچایا جس کے بعد فواد عالم ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر واپس چلے گئے، انہوں نے 76 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے خوبصورت شاٹس کھیل کر 75 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی وکٹ روچ نے حاصل کی۔
پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روچ نے 3 اور سیلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔