طالبان نے سابق افغان کرکٹر عبداللہ مزاری کے ہمراہ جمعرات کے روز کابل میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔طالبان کے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرر ہی ہے۔تصویر میں بھاری ہتھیاروں سے لیس طالبان جنگجو ں کو کابل میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز کے کانفرنس ہال میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
طالبان افغانستان کے سابق کھلاڑی عبداللہ مزاری کے ہمراہ جمعرات کو کابل میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے تھے۔تازہ ترین پیش رفت کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو (سی ای او)حامد شنواری نے کرکٹ کے شائقین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے اور سیاسی بحران کے دوران کرکٹ کو نقصان نہیں پہنچے گا۔افغانستان اور پاکستان کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک طے شدہ3 میچوں کی ون ڈے سیریز کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے اور یہ سیریز سری لنکا میں شیڈول ہے ۔