پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کے طیارے کو واپسی کی پرواز کے لیے کابل ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے آج شام کابل پہنچنے والے پی آئی اے کے طیارے کو ایئرپورٹ سے پرواز کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کو آج کابل بھیجنے کا فیصلہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے کیا تھا، جو اس وقت کابل ایئرپورٹ حکام سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کے بارے میں کابل سے تفصیلات کا انتظار ہے۔
پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ آج شام افغانستان سے مسافروں کو اسلام آباد لانے کے لیے کابل پہنچا تھا۔
کابل ایئرپورٹ پر 2 دن سے کمرشل پروازیں بند تھیں، آج واحد پی آئی اے کی پرواز کابل پہنچی تھی۔