طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پروازیں معطل

  پی آئی اے کے دو طیارے بھی کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود ہیں، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ777 طیارہ اور  ایک ائیر بس آج صبح اسلام آباد سے کابل پہنچے تھے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی رپورٹ کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ 

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوپہر 12بجے سے کابل ائیرپورٹ پر  نہ کوئی لینڈنگ ہوئی اور نہ ہی کسی طیارے نے ٹیک آف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کابل پہنچنے والی ائیر انڈیا کی پرواز فضائی حدود میں چکر کاٹ رہی ہے، یہ پرواز  اے آئی 243 ایک بج کر 42 منٹ پر کابل پہنچی لیکن تاحال لینڈ نہ کر سکی، بھارتی طیارہ 16000 فٹ کی بلندی پر محو پرواز ہے۔

خیال رہے کہ  پی آئی اے کے دو طیارے بھی کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود ہیں، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ777 طیارہ اور  ایک ائیر بس آج صبح اسلام آباد سے کابل پہنچے تھے۔

Exit mobile version