لوئر دیر کے میدانی علاقے دارو جبگئی میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول کی مدد سے بم دھماکا کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایلیٹ فورس کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار سرچ آپریشن کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔