قومی
پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا
پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا اور فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، سلامتی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر عارف علوی تھے۔
کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔