بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک منصوبے پر گفتگو

چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان کو یوم آزادی کی بھی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی بروقت تکمیل چاہتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک، ویکسین اور مختلف شعبوں میں تعاون پرگفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اورچین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان کو یوم آزادی کی بھی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو  کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ سی پیک منصوبہ تبدیلی ثابت ہوگا اور حکومت پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل چاہتی ہے۔

افغانستان سے متعلق گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ افغانستان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور افغان تنازع کے سیاسی حل کیلئے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

Back to top button