بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان آئیگی

انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیمیں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی، مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن اور ویمن ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیمیں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی، مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن اور ویمن ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی۔

انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں13 اور14 اکتوبر کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،جس کے بعد انگلش ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں رہے گی۔

پی سی بی نے بتایا کہ پاک انگلینڈ ویمن ون ڈے میچز 19،17اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے تمام میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا تھے ،تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر میچ راولپنڈی منتقل کیے گئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button