قومی
وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یوم عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر 18 اور 19 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
خیال رہے کہ نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمان واقع کربلا کی یاد تازہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، تعزیے نکالے جاتے ہیں، سبیلیں لگائی جاتی ہیں اور نذرو نیاز بھی تقسیم کی جاتی ہے۔