بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو پارلیمنٹ لاجز میں چوہے نے کاٹ لیا

پارلیمینٹ لاجز میں سوئی ہوئی تھی، چوہے نے کاٹ لیا جس کے بعد چوہے کے کاٹنے کا انجیکشن لگوایا ہے۔شاہدہ رحمانی

رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو سرکاری گھر میں چوہے نے کاٹ لیا۔پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بھرمار سے اب  پارلیمینٹرین کے بیڈ رومز بھی محفوظ نہ رہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسبملی شاہدہ رحمانی کو پارلیمنٹ لاجز میں چوہے نے کاٹا۔شاہدہ رحمانی نے بتایا کہ پارلیمینٹ لاجز میں سوئی ہوئی تھی، چوہے نے کاٹ لیا جس کے بعد چوہے کے کاٹنے کا انجیکشن لگوایا ہے۔

شاہدہ رحمانی کے آگاہ کرنے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی ڈی اے کو کہوں گا کہ وہ بہتر انتظامات کو یقینی بنائے۔

Back to top button