قومی
فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ ملی
اب معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں ، اب اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے۔فردوس عاشق اعوان
پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسمبلی آئی تھیں لیکن سکیورٹی سٹاف نے انہیں اسمبلی کے ایوان میں جانے سے روک دیا۔
اس پر پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ ہوں ، معاون خصوصی ہونے کے ناطےاسمبلی جانےکی اجازت تھی ، اب معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں ، اب اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے۔