دوہفتوں میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزارکے قریب کورونا کیس رپورٹ

کورونا کےخلاف جنگ میں امریکا ناکامی سے دوچارہے، عوام کوویکسین لگانےمیں سستی دکھائی گئی،جس کی بھاری قیمت چکانی پڑرہی ہے،فرانسس کولنز

ڈیلٹا ویرینٹ نےامریکا میں تباہی مچا دی ہے،دوہفتوں میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزارکے قریب کیس رپورٹ ہوئےجبکہ اموات کی شرح 89 فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل انسی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹرفرانسس کولنزکہتےہیں کہ کورونا کےخلاف جنگ میں امریکا ناکامی سے دوچارہے، عوام کوویکسین لگانےمیں سستی دکھائی گئی،جس کی بھاری قیمت چکانی پڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس وقت کورونا کے خلاف جنگ میں جس مقام پرہونا چاہیے تھا، وہاں نہیں ہے۔

آسٹریلیا اورچین میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤجاری ہے جبکہ نیوساوتھ ویلز نے لاک ڈاؤن دیہی علاقوں تک بڑھادیا ہے۔

Exit mobile version