بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وین میں گیس سلنڈر دھماکہ،جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی

حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہو گئے جنہیں اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا تاہم مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فرار ڈرائیورز کی تلاش جاری ہے

گوجرانوالا میں وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی جس میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔

بدقسمت وین راولپنڈی سے گوجرانوالا جا رہی تھی، منزل پر پہنچنے سے قبل راہوالی کے قریب وین کو منی ٹرک نے ٹکر ماری جس سے وین کے پچھلے حصے میں موجود گیس سلنڈر پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گوجرانوالا میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں آگ مانسہرہ کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو نگل گئی، ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں اور تین معصوم پھول مرجھا گئے۔

وین حادثے کے زخمی 7 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ جاں بحق 10 افراد میں سے 6 کی شناخت ہو گئی ہے۔

حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہو گئے جنہیں اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا تاہم مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فرار ڈرائیورز کی تلاش جاری ہے۔

Back to top button