بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاباش ارشد ندیم

پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرور کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں

پاکستان کے ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کی پہلی باری میں 82 اعشاریہ 91 میٹر کی تھرو کی جبکہ فائنل رانڈ کی پہلی باری میں بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔ٹاپ آٹھ کی پہلی تھرو کے بعد ارشد ندیم دوسرے نمبر پر رہے تھے۔پہلے تھرو میں بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی تھرو 87 اعشاریہ تین میٹر تک گئی، رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک نے 77 اعشاریہ 3 میٹر کا پھینکا

جمہوریہ چیک کے ایتھلٹ ویزلی نے 79 اعشاریہ 73 میٹر کا پھینکا، جرمنی کے جولیان ویبر نے 85 اعشاریہ 30 میٹر کا پھینکا۔بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم 82 اعشاریہ 40 کا تھرو پھینک کر چوتھے نمبر پر رہے۔بھارت کے نیرج کمار کی دوسری تھرو 87 اعشاریہ 58میٹر تک گئی، رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک کی دوسری تھرو 79 اعشاریہ 29 میٹر تک گئی۔ پاکستان کے ارشد ندیم دوسری باری میں فال کرگئے، ارشد ندیم دوسری باری میں تھرو کرتے ہوئے اوور اسٹیپ کرگئے، پہلے رانڈ کی دو باریوں کے بعد ارشد ندیم چھٹے نمبر پر تھے ۔ پہلیرانڈ کی تیسری باری میں بھارت کے نیرج چوپڑا کی تھرو 76 اعشاریہ 79 میٹر تک گئی

تیسری تھرو میں 84 اعشاریہ 62 تک گئی، ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے تھے۔پاکستان کے 24 سال کیارشد ندیم آرڈر کے مطابق نویں نمبر پر نیزہ پھینکنےآئے، میڈل کے حصول میں تمام 12 ایتھلیٹ پہلے تین تین بار نیزے پھینکیں، ابتدائی تین تین باری کے بعد ٹاپ 8 ایتھلیٹس نے مزید تین بار نیزے پھینکیں۔ پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرور کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

Back to top button