بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ

لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ ہوا جب کہ دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ ہوا جب کہ دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا۔

اشتہار
Back to top button