قومی
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا
بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے سے موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی 20 گریڈ کے افسر لیئق احمد کا ٹرانسفر کردیا گیا
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کیا گیا، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے سے موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی 20 گریڈ کے افسر لیئق احمد کا ٹرانسفر کردیا گیا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی پر پارٹی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی رہنما فریال تالپر کے مشکور ہیں۔