کھیل
اتھلیٹ ارشد ندیم طلائی تمغہ جیتنے کیلئے پرعزم
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے ٹوکیو میں پاکستانی اتھلیٹ ارشدندیم سےگفتگو کی اور حوصلہ افزائی کی
ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے ٹوکیو میں پاکستانی اتھلیٹ ارشدندیم سےگفتگو کی اور حوصلہ افزائی کی۔
ڈی سی مدثر ریاض نے ارشد ندیم سے کہا کہ پورےحوصلے، اعتماد، یقین اور دلجمعی کے ساتھ فائنل میں کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم ان شاءاللہ پاکستان کا نام روشن کریں گے، گولڈ میڈل جیت کر آئیں گے۔
مدثر ریاض نے کہا کہ 7 اگست کو پاکستانی وقت کےمطابق 4 بجے اولمپکس میچ ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ شہر کے اہم پوائنٹس پر اسکرین نصب کرے گی۔