طوفانی بارشیں تو آپ نے اکژ دیکھی ہی ہوں گی مگر ہم آج آپ کو ایک ایسی طوفانی بارش دکھا رہے ہیں جس کا موازنہ لوگ دوسری دنیا لے جانے والے پورٹل سے کر رہے ہیں۔
امریکی ریاست الاباما میں گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
لوگ اس طوفانی بارش کا موازنہ کسی اور دنیا کو جانے والے پورٹل سے کر رہے ہیں، یعنی باہر نکلیں اور یہ آپ کو اُڑا کر کسی اور دنیا میں لے جائے گی۔
فیکٹری کے بھاری بھرکم دروازوں سے ٹکرانے والی بارش اور ہوا کی شدت پر ورکرز کو اونچی آواز میں چلاتے سنا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ کسی بھی طور پرنارمل نہیں ہے، یہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔
یہ ویڈیو اب تک 29 ہزار 600 مرتبہ ری ٹوئٹ ہو چکی ہے جبکہ اس ویڈیو کو 21 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔