سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دھماکوں میں ملوث شمالی وزیرستان میں دو دہشتگرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔میجرجنرل بابر افتخار

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے زنگو تئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

Exit mobile version