کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد کو روکنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازشیں جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو منظور نہ کرنے کے آئی سی سی کو خط بھی لکھ دیا

بھارت میں کرکٹ کنٹرول کرنے کے ادارے بی سی سی آئی کو پاکستان میں کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) ہضم نہیں ہو رہی، بھارتی بورڈ کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی، اس نے کے پی یل کو منظور نہ کرنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو منظور نہ کرنے کے آئی سی سی کو خط بھی لکھ دیا۔ 

بھارتی بورڈ نے آئی سی سی ممبر ممالک کو بھی کے پی ایل کا بائیکاٹ کرنے کا کہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا ہوا ہے، اور یہ این او سی آئی سی سی کے بھی علم میں ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم نے ممبر ممالک کو کے پی ایل میں شرکت کی اجازت دی ہے۔

منظور شدہ ٹورنامنٹ کشمیر پریمیئر لیگ پر آئی سی سی کو اعتراض نہیں ہے۔ 

لیگ میں 5 سال سے زائد عرصے سے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کشمیر پریمیئر لیگ پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

Exit mobile version