محمد رضوان ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ان سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا، انھوں نے 2019 میں 20 اننگز میں 748 رنز بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔ 

محمد رضوان ایک سال میں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف اننگز میں 43واں رنز لے کر محمد رضوان نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا، انھوں نے 2019 میں 20 اننگز میں 748 رنز بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

خیال رہے کہ ان فارم محمد رضوان نے 14 اننگز میں ہی ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

Exit mobile version