بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نور مقدم قتل کیس،نئے انکشافات سامنے آگئے

بحالی مرکز کی ٹیم کافی دیربعد ملزم کے گھر پہنچی اور ٹیم کے آنے سے قبل ہی ملزم نور مقدم کو قتل کرچکا تھا۔

نور مقدم کیس سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیو میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

اسلام آباد میں سفاکی سے قتل کی گئی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم پہلی منزل سے نیچے گرتے ہی دروازے کی طرف دوڑی لیکن ملزم ظاہرجعفر اسے گھسیٹتے ہوئے اندر لے گیا اور دروازہ بند کردیا۔

اس واقعے سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو میں گارڈ بھی نظرآرہا ہے لیکن اس نے ملزم کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

ویڈیوکے مطابق بحالی مرکز کی ٹیم کافی دیربعد ملزم کے گھر پہنچی اور ٹیم کے آنے سے قبل ہی ملزم نور مقدم کو قتل کرچکا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کا موبائل فون برآمد کرلیا جسے فوری فرانزک کے لیے بھجوادیا گیا جب کہ پولیس اب تک ملزم کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ نہیں کراسکی۔

تفتیش کے مطابق ملزم نے نور مقدم کو پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق قتل کیا اور ملزم نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ امریکی شہری ہے کسی کو قتل بھی کردے تو اسے پکڑا نہیں جاسکے گا۔

اشتہار
Back to top button