امریکی صدر جو بائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
جو بائیڈن سے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور عراق کے درمیان سیکورٹی تعاون جاری رہے گا، داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔
بائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عراق میں اس سال کے آخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔