قومی
عطا تارڑ کی ضمانت منظور
پولیس نے عطاء تارڑ اور گرفتار تین لیگی کارکنوں کو وزیر آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا
گزشتہ روز گرفتار ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ کی ضمانت منظور ہو گئی۔
پولیس نے عطاء تارڑ اور گرفتار تین لیگی کارکنوں کو وزیر آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عطاء تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے سے گرفتار کیا تھا، ان پر پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور اہلکاروں کو دھمکی دینے کا الزام ہے۔
عطاء تارڑ کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی، عدالت نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاء تارڑ اور دیگر تین لیگی کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کے وکیل نے بتایا کہ علاقہ مجسٹریٹ آصف خان نے ملزمان کی ضمانت منظور کی ہے۔