دنیا بھر میں کورونا ویکسی نیشن اور پابندیوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے

مختلف مقامات پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ

کورونا ویکسی نیشن اور پابندیوں کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں پرتشدد مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

لندن، پیرس، ایتھنز، سڈنی اور میلبرن میں ہزاروں افراد کورونا پابندیوں اور ویکسی نیشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے کورونا پابندیاں ختم کرنے اور آزادی بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مختلف مقامات پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

Exit mobile version