کھیل
پاکستان نے ایشین بیس بال چیمپین شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
ایشین چیمپین شپ کے لیے بھرپور محنت کریں گے امید ہے حکومت بھی تعاون کرے گی،فخر علی شاہ
پاکستان نے ایشین بیس بال چیمپین شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، قومی ٹیم اور نے ویسٹ ایشیا میں 2019 کی رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔
دوسری جانب بیس بال فیدریشن آف ایشیا نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ منسوخ کردیا ہے۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایونٹ کورونا کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے جو ستمبر میں ایران میں ہونا تھا، تاہم اب یہ ایونٹ اسی سال دسمبر میں چائنیز تائپے میں ہوگا۔
ایونٹ میں پاکستان، سری لنکا، جاپان، کوریا، چائنیز تائپے، فلپائن، تھائی لینڈ اور چین کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپین شپ میں مسلسل کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایشین چیمپین شپ کے لیے بھرپور محنت کریں گے امید ہے حکومت بھی تعاون کرے گی۔