اولمپئین سمیع اللہ کے مجسمے سے گیند اور ہاکی چوری کرنے والا گرفتار

نے اعتراف جرم کرنے کے بعد مجسمے کے سامنے جا کر معافی بھی مانگی ،پولیس

فلائنگ ہارس اولمپئن سمیع اللہ خان کےبہاولپور میں ہسپتال چوک پر لگے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو ماڈل ٹاؤن اے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا گیا اور ملزم نے اعتراف جرم کرنے کے بعد مجسمے کے سامنے جا کر معافی بھی مانگی ،پولیس نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کے سامنے ملزم کو ہتھکڑی لگا کر میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

واضح رہے کہ بہاولپور میں سپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے کچھ روز قبل ہاکی اور بال چوری ہوگئی تھی جس کے بعد مجسمے سے بال، ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیاتھا۔

Exit mobile version