ڈالر یکدم ڈیڑھ روپے مہنگا ہو گیا

نئے مالی سال میں ڈالر اب تک 3 روپے 94 پیسے مہنگا ہوچکا ہے

روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 54 پیسے اضافے کے بعد 161 روپے 48 پیسےہوگئی ہے۔

نئے مالی سال میں ڈالر اب تک 3 روپے 94 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر کی قدرمیں 1.20 روپے اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے سبب ڈالر کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Exit mobile version