قومی
ممتاز بھٹو انتقال کر گئے
ان کی عمر 88 برس تھی، ممتاز بھٹو ناصرف صوبہ سندھ کے گورنر بلکہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر بھی فائز رہے
سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف سیاستدان ممتاز بھٹو کا انتقال ہوگیا ہے ، جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ممتاز بھٹو کا انتقال کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا ، مرحوم طویل عرصہ سے علیل تھے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے ، ان کی عمر 88 برس تھی، ممتاز بھٹو ناصرف صوبہ سندھ کے گورنر بلکہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر بھی فائز رہے اس کے علاوہ ان کا شمار سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا جن کے وہ رشتے دار بھی تھے۔