بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

داسو ڈیم پر کام بند کرنے کا چینی کمپنی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا

داسو پر کام کرنے والوں کی حفاظت اور تعمیر کے معاملات کو دیکھا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور چین کے حکام قریبی رابطے میں ہیں،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دوسرے منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی تعمیراتی کمپنی نے اپنے پچھلے نوٹس کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور پاکستانی ورکرز کو نکالنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ داسو پر کام کرنے والوں کی حفاظت اور تعمیر کے معاملات کو دیکھا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور چین کے حکام قریبی رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ داسو پراجیکٹ پر تعمیر ات جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گی، پاکستان اور چین داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دوسرے منصوبے مکمل کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔

اشتہار
Back to top button