تجارت
یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، گھی چینی مہنگی کردی گئی
گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو سے بڑھاکر 260 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو سے بڑھا کر 85 روپے کردی گئی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھی، چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو سے بڑھاکر 260 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو سے بڑھا کر 85 روپے کردی گئی۔
اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 820 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردی گئی ہے۔