بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

داسو واقعہ میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق

داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکاخیزمواد کی موجودگی کنفرم کی ہے، واقعے میں دہشت گردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپرکوہستان کے علاقے داسو میں ڈیم منصوبےکے قریب پیش آنے والے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکاخیزمواد کی موجودگی کنفرم کی ہے، واقعے میں دہشت گردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اس واقعے سے متعلق سارے عمل کی ذاتی طور نگرانی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز داسو میں بس کھائی میں گرنے سے 9 چینی اور 3 پاکستانی ہلاک ہوئے تھے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق بس میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد شامل تھے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بس حادثے کی جامع تحقیقات کی جارہی ہیں،چینی حکام سے رابطے میں ہیں، کسی پہلو نظرانداز نہیں کرسکتے۔

اشتہار
Back to top button