بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا کیپٹن اور سپاہی شہید

دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر


بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پسنی کے قریب خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اشتہار
Back to top button