سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی حفاظت کے لئے ایڈوائزری جاری کردی، ایئرپورٹس پر داخلے کے لیےتمام ٹھیکداروں، عملے کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی خصوصاً ایئرپورٹ میں داخلے کے وقت نشاندہی کی جائے، کسی بھی افغان یا غیر ملکی کو بغیر کلئیرنس ایئرپورٹس پر ملازمت نہ دی جائے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عملے پر رن وے یا ایپرن سائیڈ پر موبائل کے استعمال کی بھی پابندی ہوگی، عملے کا انٹری پاس ایئرپورٹ میں داخلے کے وقت اے ایس ایف، سی اے اے ویجلینس دوبارہ چیک کرے گا۔
ایئرپورٹ میں داخلے کے وقت تمام مسافروں، کارگو گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جائے گی۔