قومی
فردوس عاشق کیخلاف تھپڑ مارنے کا کیس، فیصلہ محفوظ
حلقے میں لوگوں میں غم و غصہ ہے، پولیس کی رپورٹ کے مطابق غم و غصے کے باعث صورتِ حال بگڑ سکتی ہے،وکیل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی کراچی نے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے تھپڑ مارنے کے کیس میں عبدالقادر مندوخیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار ایم این اے عبدالقادر خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے۔سعید آباد تھانے کی پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
عبدالقادر مندو خیل کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے آج رپورٹ جمع کرائی ہے، پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ عبدالقادر مندو خیل کے حلقے میں لوگوں میں غم و غصہ ہے، پولیس کی رپورٹ کے مطابق غم و غصے کے باعث صورتِ حال بگڑ سکتی ہے۔
عدالت نے عبدالقادر مندوخیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور حکم میں کہا کہ مقدمے کے اندراج سے متعلق فیصلہ 8 جولائی کو سنایا جائے گا۔