بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

ولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کا مقدمہ درج

نوشہرو فیروز میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق چاروں افراد کار میں عدالت سے واپس جا رہے تھے کہ مخالفین نے نوشہرو فیروز لنک روڈ پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اشتہار
Back to top button