بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے 25رن کی فتح کے ساتھ سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 25رنز سے ہرا کر 5 میچز کی سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی۔سینٹ جارج میں کھیلے گئے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ صفر پر گری ، لیکن پھر ڈی کوک اور مارکرم نے شاندار بیٹنگ کی

دونوں نے 128 رنز کی شراکت بنائی ۔ڈی کوک 60 رن بنا کر آوٹ ہوئے ، مارکرم نے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جنوبی افریقہ کا اسکور 4 وکٹ پر 168 رنز رہا ۔جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لوئیس نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ،ٹیم 9 وکٹ پر 143 رنز بنا سکی ۔جنوبی افریقہ نے 25رن کی فتح کے ساتھ سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی ۔

اشتہار
Back to top button