قومی خواتین ہینڈ بال چیمپئن شپ کا اعزاز پاکستان آرمی نے جیت لیا

چیمپین شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں پاکستان آرمی نے دفاعی چیمپئین واپڈا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتا

پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی نیشنل وویمنز ہینڈ بال چیمپین شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں پاکستان آرمی نے دفاعی چیمپئین واپڈا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کااعزاز حاصل کر لیا ۔

ایبٹ آباد میں کھیلے جانیوالی چیمپین شپ میں آرمی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور آزاد کشمیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں آرمی کی کپتان عائشہ دلشاد، عاصمہ الطاف، زوبیہ شہناز اور عاصمہ کے شاندار کھیل کی بدولت آرمی نے دفاعی چیمپین واپڈا کو 24کے مقابلے میں 27پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا

۔تیسری پوزیشن کیلئے ایچ ای سی نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت پنجاب کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کیصدر محمد شفیق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Exit mobile version