بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سوات میں جلسے سے قبل مریم اورنگزیب کی بھرپور تفریح کی ویڈیو وائرل

پی ڈی ایم جلسے کے لیے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نے سوات میں کے پی حکومت کی جانب سے لگائی گئی زپ لائن کو خوب انجوائے کیا،کامران بنگش

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سوات میں جلسے سے قبل مریم اورنگزیب کی سوات میں تفریح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مریم اورنگزیب کو سوات میں زپ لائن کے مزے لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کے لیے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نے سوات میں کے پی حکومت کی جانب سے لگائی گئی زپ لائن کو خوب انجوائے کیا۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ مہمان نوازوں کی دھرتی اور سیاحوں کی جنت میں پختونخوا حکومت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے محظوظ سیر سپاٹوں میں مگن ابو بچاؤ تحریک والوں کے کارکن گراؤنڈ میں منتظر ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے بھی ری ٹوئٹ کیا گیا اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے ن لیگ کی لیڈرشپ سوات میں اچھی تفریحی سہولتوں سے خوب لطف اندوز ہوئی ہو گی۔

فواد چوہدری کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ ایک اچھی حکومت کے ثمرات سے ہر شہری فائدہ اٹھاتا ہے چاہے وہ حکومت کا مخالف ہی کیوں نہ ہو، وزیراعلیٰ محمود خان سے کہا ہے ان مہمانوں کا خیال بھی رکھیں لیکن ان پر نظر بھی رکھیں۔

اشتہار
Back to top button