فلپائن کا فوجی طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارے میں 92 افراد سوار تھے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائنی فوج کے سربراہ چیف جنرل سری لیتو سبجانہ کی جانب سے طیارے کے حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلپائنی فوج کے چیف جنرل سری لیتو سبجانہ کے مطابق سی 130 کے جلتے ہوئے ملبے سے 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔جنرل سبجانہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو کا کام جاری ہے، دعا کر رہے ہیں کہ مزید لوگوں کو بچاسکیں۔