قومی
وزیراعظم کل گوادر کا دورہ کرینگے
وزیراعظم کے دورہ گوادر میں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم وہاں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
وزیراعظم عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ گوادر میں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم وہاں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
قبل ازیں ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 مریضوں نے مفت علاج کروایا۔ یہ نیا پاکستان ہے جس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں۔