ہر کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کے لیے بےتاب ہے،جویریہ خان

پہلی مرتبہ اے ٹیم کے ساتھ دورہ کرنے کا فائدہ ہو گا، کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ایکسپوژر ملے گا،ویمن کرکٹرز کا پول بڑھے گا

قومی ویمن کرکٹر جویریہ خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کا موقع مل رہا ہے، ہر کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کے لیے بےتاب ہے۔

جویریہ خان کا کہنا ہے کہ جتنی زیادہ سیریز ہوں گی اتنی اچھی تیاری ہو گی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں، کرکٹ سے ہمیں پیار ہے، کھیل کی سرگرمیاں ہوتی رہیں تو خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بسمہ معروف کو بہت مس کرتے ہیں،تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، دیگر کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔

جویریہ خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اے ٹیم کے ساتھ دورہ کرنے کا فائدہ ہو گا، کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ایکسپوژر ملے گا،ویمن کرکٹرز کا پول بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں فٹنس برقرار رکھنے میں دشواری ہوئی، لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی پی سی بی نے کیمپ شروع کیا، کیمپس شروع ہونے سے بہت فائدہ ہوا جو اب سیریز میں کام آئے گا۔

Exit mobile version