بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ماسکو میں طوفانی بارش،سڑکیں تالاب بن گئیں

سیلاب اور حد نگاہ متاثر ہونے سے میٹرو سروس بھی معطل کرنی پڑی جبکہ طوفانی بارش کے باعث فلک بوس عمارت بھی نظروں سے اوجھل ہوگئی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے غیر معمولی گرم موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ماسکو میں گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش اور ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ سڑکیں تالاب بن گئیں۔

سیلاب اور حد نگاہ متاثر ہونے سے میٹرو سروس بھی معطل کرنی پڑی جبکہ طوفانی بارش کے باعث فلک بوس عمارت بھی نظروں سے اوجھل ہوگئی۔

رواں ماہ کے شروع میں ماسکو کا درجہ حرارت 34 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Back to top button