مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 100 پاؤنڈ وزن کیساتھ ایک منٹ میں 43 پش اپ لگا کرگنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 100 پاؤنڈ وزن کیساتھ ایک منٹ میں 43 پش اپ لگا کرگنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

عرفان محسود سے قبل فرانس کے ایلیق لیجیون نے 31 پش اپ لگاکر ریکارڈ بنایا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ نے عرفان محسود کے باقاعدہ ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔

عرفان محسود کا کہنا ہے کہ 50 عالمی ریکارڈ بنانا میرا مشن ہے، پاکستان اور وزیرستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا مشن ہے۔

Exit mobile version