قومی
خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا حکم جاری
آئی جی سندھ نے خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچانے کے احکامات جاری کردیے
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا حکم جاری کردیا گیا۔آئی جی سندھ نے خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچانے کے احکامات جاری کردیے جس کے بعد پی پی رہنما کو آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آبادروانہ کیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ سال ستمبر میں خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا، انہیں نیب سکھر کے کیس میں نیب راولپنڈی کی ٹیم نے بنی گالہ سے حراست میں لیا تھا۔